اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اپوزیشن کا ہتک عزت بل کی ہر فورم پر مخالفت کا اعلان

25 May 2024
25 May 2024

(لاہور نیوز) اپوزیشن نے ہتک عزت بل کی ہر فورم پر مخالفت کا اعلان کر دیا۔

لاہور پریس کلب میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہتک عزت کا بل مخصوص ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے، بل کی 12 شقوں میں تضاد ہے، جب انہوں نے دیکھا کہ لوگوں میں شعور آ چکا ہے تو ہتک عزت کا بل لے آئے، دیکھنا چاہئے تھا کہ ہتک عزت کے بل میں کیا کیا خامیاں ہیں۔

انہوں نے کہا اگر بل پاس ہو گیا تو ہم سمجھیں گے پیپلز پارٹی دونوں طرف سے کھیل رہی ہے، پیپلزپارٹی وفاق میں ان کا بل پاس نہ ہونے دیں، ہائیکورٹ میں ہم بحثیت جماعت اس بل کی مخالفت میں جا رہے ہیں۔

ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا اب یہ لوگ پنجاب سے پورے پاکستان کو چلانا چاہتے ہیں، 1985 سے یہ لوگ پنجاب پر حکومت کر رہے ہیں، ہم نے اب آگے دیکھنا ہے کہ آگے کیا کرنا ہے۔

اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کا کہنا تھا کہا پیپلز پارٹی کا کوئی رکن بھی اس بل کے حق میں نہیں ہے، جب رپورٹر ایک خبر دیتا ہے تو وہ 7 ہاتھوں سے نکلتی ہے، الیکٹرانکس میڈیا ایک ذمہ دار میڈیا ہے، دونمبر صحافت والے کو قانون کے دائرے میں لانا چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے