اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میں ٹھیک ہوں: ڈاکٹر یاسمین راشد ہسپتال سے جیل جانے پر بضد

25 May 2024
25 May 2024

(لاہور نیوز) سابق صوبائی وزیر صحت اور رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد جیل جانے پر بضد ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد لاہورکے سروسز ہسپتال میں تیسرے روز بھی زیر علاج ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈاکٹرز سے مطالبہ کیا ہے کہ میں ٹھیک ہوں، مجھے جیل بھیج دیں، جیل میرا گھر ہے میرا ہسپتال میں دل نہیں لگ رہا، رہنما پی ٹی آئی بیڈ سے اتر کر کرسی پر بیٹھ گئیں اور جیل جانے کے لئے بضد ہیں۔

میڈیکل بورڈ نے اینٹی بائیوٹک کورس پورا کرنے کے لئے مزید 2 روز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ یاسمین راشد کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے مگر کمزوری ہے، انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا۔

رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہسپتال میں اہل خانہ اور نواسی سے ملاقات بھی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے