24 May 2024
(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اور مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہٰی کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔
اس دوران حافظ نعیم الرحمٰن نے سابق وزیر اعلیٰ سے انکی خیریت دریافت کی، امیر جماعت اسلامی نے چودھری پرویز الہٰی کو ضمانت پر رہائی کی مبارکباد بھی دی۔
سابق وزیر اعلیٰ نے خیریت دریافت کرنے پر امیر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا، چودھری پرویز الہٰی نے حافظ نعیم الرحمٰن کے امیر جماعت بننے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔