(لاہور نیوز) جوہر ٹاؤن میں پلاٹوں کے سروے میں چشم کشا انکشافات سامنے آ گئے۔
ایل ڈی اے نے جوہر ٹاؤن میں پلاٹوں کا سروے مکمل کر لیا، لاہور نیوز جوہر ٹاؤن میں قبضوں سے متعلق رپورٹ سامنے لے آیا، سروے میں گرین لسٹ میں مبینہ قبضوں کی نشاندہی کر دی گئی، پلاٹ کی فائل نہ الاٹمنٹ، جوہر ٹاؤن میں 1562 پلاٹس پر قبضے ہیں۔
ایل ڈی اے اپنی ہی اربوں روپے مالیت کی اراضی سے بے خبر ہے، جوہر ٹاؤن کے 45 بلاکس میں 753 بے نامی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے، 753 پلاٹس خالی، کوئی والی وارث نہیں۔
جوہر ٹاؤن میں 180 سرکاری ملکیت کے پلاٹوں پر جھگیاں قائم ہیں، 105 پلاٹوں پر باؤنڈری وال کرکے قبضہ کیا گیا ہے، جوہر ٹاؤن سکیم میں مبینہ طور پر قبضہ کرکے سنگل اور ڈبل سٹوری املاک بھی تعمیر کی گئی ہیں، مختلف بلاکس میں سرکاری پلاٹوں پر قبضہ کر کے 62 سنگل اور 208 ڈبل سٹوری گھر تعمیر کئے گئے، لینڈ مافیا نے 67 پلاٹوں پر قبضہ کرکے کمرشل ہال بھی تعمیر کر رکھے ہیں۔
ایل ڈی اے نے مبینہ قبضوں کی سروے رپورٹ ڈی جی ایل ڈی اے کو پیش کر دی، ڈی جی ایل ڈی اے نے سرکاری اراضی فوری واگزار کرانے کا حکم دے دیا۔