شہرکی خبریں
وزیر داخلہ سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، 43 پاکستانی قیدیوں کی واپسی پر اتفاق
24 May 2024
24 May 2024
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایک اور محاذ پر کامیابی، وزیر داخلہ کی کوششوں سے سری لنکا میں قید 43 پاکستانی قیدی وطن واپس آئیں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی جس میں سری لنکا میں قید 43 پاکستانی شہریوں کی فوری وطن واپسی پر اتفاق کیا گیا ہے۔
سری لنکن ہائی کمشنر نے وزیر داخلہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی جس پر محسن نقوی نے تعاون پر سری لنکن ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سکیورٹی اور انسداد منشیات کے سلسلے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے انتظامات کو چند روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔