اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح

24 May 2024
24 May 2024

(لاہور نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کر دیا۔

مریم نواز نے تکمیل کے بعد رنگ روڈ سدرن لوپ 3 کا بھی باقاعدہ آغاز کیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایک ماہ کے لئے ایس ایل تھری پر ٹول ٹیکس معاف کر دیا گیا جس کے باعث شہری مفت سفر کرسکیں گے۔ 

وزیراعلیٰ نے ایس ایل فور پراجیکٹ کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور اڈا پلاٹ سے ملتان روڈ انٹر چینج تک روڈ کا معائنہ کیا۔

انہوں نے لاہور رنگ روڈ کے ملتان روڈ انٹر چینج کا بھی معائنہ کیا،وزیر مواصلات پنجاب ملک صہیب نے پراجیکٹ پر بریفننگ دی کہ ایس ایل تھری ملتان روڈ انٹر چینج پنجاب کا سب سے بڑا انٹر چینج ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایس ایل 3 بننے سے شہر کی اندرونی سڑکوں پر رش کم ہو گا، ایس ایل 3 لاہور میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے بہت اہم ہے، ٹھوکر اور کینال روڈ پر بھی رش کم ہو گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، ایم این اے افضل کھوکھر، معاون خصوصی ذیشان ملک، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، کمشنر زید بن مقصود، ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے