اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گریٹر اقبال پارک میں پولیس اہلکار کا شہری پر تشدد، ڈی آئی جی نے نوٹس لے لیا

24 May 2024
24 May 2024

(دنیا نیوز) گریٹر اقبال پارک لاہور میں پولیس اہلکار کی جانب سے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع گریٹر اقبال پارک کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار کی جانب سے شہری پر سرعام تشدد کیا جا رہا ہے، ویڈیو میں پولیس اہلکار کو شہریوں سے تکرار کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعہ کی تفصیلات سامنے آنے پر پتا چلا کہ گریٹر اقبال پارک لاہور میں پولیس اہلکار مقررہ وقت سے پہلے جھولے بند کرنے کی وجہ پوچھنے پر طیش میں آ گیا اور جھولے والوں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا، اہلکار نے وہاں موجود لوگوں سے بدتمیزی بھی کی۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران نے پولیس اہلکار کی جانب سے شہریوں سے ناروا سلوک کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث اہلکار کیخلاف محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران کا واقعہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ شہریوں سے توہین آمیز رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈی آئی جی آفس میں روزانہ کی بنیاد پر شکایات سنی جاتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے