اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مسائل کا حل اور ترقی عوام کا حق ہے، کسی کا احسان نہیں: مریم نواز

24 May 2024
24 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کا ہر سیکٹر میری ترجیح ہے، مسائل کا حل اور ترقی عوام کا حق ہے، کسی کا احسان نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے رکن قومی اسمبلی شذرہ منصب اور سابق ایم این اے چودھری عابد رضا کوٹلہ نے ملاقات کی جس میں ننکانہ صاحب اور گجرات کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر معاون خصوصی ذیشان ملک بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران مریم نواز نے عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی، لیگی رہنماؤں نے مہنگائی سے ریلیف کی کاوشوں پر وزیراعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود کا ہر سیکٹر میری ترجیح ہے، عوام کے مسائل کا حل ہر صورت یقینی بنائیں گے، مسائل کا حل اور ترقی عوام کا حق ہے، کسی کا احسان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور لینڈ فل سائٹس قائم کی جائیں گی، پنجاب میں 2500 بنیادی مراکز صحت اور 300 دیہی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کی جا رہی ہے، اضلاع کے ہسپتالوں میں کارڈیالوجی اور پیڈز کے جدید ترین یونٹ قائم کریں گے۔

مریم نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ہر ضلع میں علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے تاکہ کسی کو علاج کے لئے دوسرے شہر نہ جانا پڑے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے