اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

متحدہ عرب امارات سے قرض نہیں مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں: شہباز شریف

23 May 2024
23 May 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے کشکول توڑ دیا، متحدہ عرب امارات سے قرض نہیں مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیزی سے مکمل ہو۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے باصلاحیت آئی ٹی پروفیشنلز کو دیکھ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے، آئی ٹی پروفیشنلز معیشت کے تمام شعبوں کی ڈیجیٹلائزیشن میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد سے زائد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، گزشتہ ڈھائی ماہ میں سب سے زیادہ وقت آئی ٹی کے فروغ کے امور پر دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ شیخ محمد بن زید کی طرف سے معیشت میں لائی گئی جدت قابل رشک ہے، متحدہ عرب امارات کے صدر پاکستان کے عظیم دوست ہیں، آج کی نشست اس بات کی متقاضی ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں کس طرح اہداف کو حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید نے اپنے والد کی طرح ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، متحدہ عرب امارات پاکستان کا عظیم دوست اور بھائی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات آئی ٹی کی فیلڈ میں لیڈ کر رہا ہے، ہم متحدہ عرب امارات سے قرض نہیں مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں، ترقی امداد کے ساتھ نہیں آتی، ہمیں خود انحصاری کی منزل کو حاصل کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے