شہرکی خبریں
لاہور سفاری زو انتظامیہ نے جانوروں کو گرمی سے بچانے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے
22 May 2024
22 May 2024
(لاہور نیوز)شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی گرمی سے متاثر ہیں۔
سفاری زو میں جانوروں کو گرمی سے بچانے کے لئے گرین شیٹس کا استعمال کیا جانے لگا، پنجروں میں پنکھے اور ایئر کولرز نصب ، برف کے بلاک بھی رکھے جانے لگے۔
لاہور سفاری زو کے ویٹرنری ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ جانوروں کو گرمی سے بچانے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے، پرندوں کو گرمی سے بچانے کیلئے پانی میں وٹامن سی اور گلوکوز ڈال کر دیا جاتا ہے۔
ویٹرنری ڈاکٹر رضوان کا مزید کہنا تھا کہ انسانوں کی طرح جانوروں پر بھی موسم کے اثرات مرتب ہوتے ہیں، سفاری زو کے جانوروں کو موسم کی شدت سے بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔