21 May 2024
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ’’ اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کے لئے فوری اقدام کی ہدایت کر دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اجلاس ہوا، سیکرٹری ہاؤسنگ اسد اللہ خان نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ پر پیش رفت سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے پراجیکٹ کے لئے فوری اقدام کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کم آمدن والے بے گھر لوگوں کے لئے پنجاب کے بڑے شہروں میں یہ منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا۔