اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

چلڈرن ہسپتال میں بچے کی ہلاکت پر جھگڑا، دو ڈاکٹروں سمیت 6 افراد زخمی

21 May 2024
21 May 2024

(ویب ڈیسک) لاہور میں چلڈرن ہسپتال میں بچے کی ہلاکت پر ورثا اور عملے کی لڑائی میں دو ڈاکٹروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے بچے کے باپ اور بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

واقعہ چلڈرن ہسپتال میں اس وقت پیش آیا جب 9 سالہ ابوبکر کی ہلاکت کے معاملے پر ورثا نے ہنگامہ برپا کردیا۔ معاملہ تلخ کلامی کے بعد جھگڑے میں تبدیل ہوگیا اور دو ڈاکٹر زخمی ہوگئے۔ اس دوران ہسپتال کے عملے اور ڈاکٹروں نے بھی بچے کے ورثا پر تشدد کیا۔

واقعہ کے بعد ڈاکٹروں نے احتجاجاً کام بند کردیا۔ دوسری جانب پولیس نے بچے کے باپ اور دو بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

جس کے بعد ورثا نے بچے کی لاش سڑک پر رکھ احتجاج کیا تو نظام ٹریفک شدید متاثر ہوگیا۔ پولیس کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے باوجود بچے کے ورثا نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے