اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت کی بجلی صارفین پر مزید 35 ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

21 May 2024
21 May 2024

(لاہور نیوز) حکومت نے بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی، بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کر دی ہے، درخواست پر نیپرا میں 30 مئی کو سماعت ہو گی۔

سی پی پی اے کی درخواست منظور ہونے کے بعد بجلی صارفین پر 35 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے پیش نظر نیپرا کی جانب سے درخواست کی منظوری دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

قبل ازیں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے 5 سالہ پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری دے دی ہے، 2024ء سے 2028ء تک پروگرام کی منظوری کراچی میں بجلی کی پائیدار، مستحکم فراہمی کیلئے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے 20 مارچ 2023 کو پاور ایکوزیشن کا جامع منصوبہ جمع کروایا تھا، 5 سالہ پروگرام میں قابل تجدید توانائی، مقامی فیول اور نیشنل گرڈ سے بجلی کا حصول شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے