اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین نے فالج کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ وضع کردیا

20 May 2024
20 May 2024

(ویب ڈیسک) سائنس دانوں کی ٹیم نے فالج کی تشخیص کے لیے خون پر مبنی اشاریوں اور مریضوں کی نشاندہی کرنے کے لیے استعمال ہونے والے کلینیکل اسکور کو ملا کر ایک نیا ٹیسٹ وضع کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  سائنس دانوں نے ایک گیم چینجنگ ٹیسٹ وضع کیا ہے جو اس بات کی یقین دہانی کرائے گا کہ فالج میں مبتلا زیادہ سے زیادہ افراد صحیح وقت پر صحیح جگہ موجود ہیں اور صحت کی بحالی کے لیے اہم علاج ان کو مل رہا ہے۔

زیادہ تر اسٹروک کے کیسز اسکیمک ہوتے ہیں جس میں مریض کے دماغ میں خون کے بہاؤ میں خلل آتا ہے۔ ایل وی او اسٹروک اسکیمک اسٹروک کی وہ جارحانہ قسم ہے جو دماغ کی بڑی رگ میں خون کے بہاؤ میں رکاوٹ کی صورت میں پیش آتی ہے۔

جب دماغ میں خون کا بہاؤ کم ہوجاتا ہے تو آکسیجن اور اجزاء کی کمی وجہ سے دماغ کے خلیے منٹوں میں مرنے لگتے ہیں۔ایل وی او اسٹروک ایک بڑی طبی ایمرجنسی ہوتی ہے اور اس کے لیے فوری علاج کے ساتھ مکینکی تھرومبیکٹومی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ایک ایسا سرجیکل عمل ہوتا ہے جس سے رگوں میں ہونے والی رکاوٹوں کو ختم کیا جاتا ہے۔

ماہرین  کا کہنا تھا کہ مکینکی تھرومبیکٹومی مریضوں کو بالکل ایسا کر دیتی ہے جیسے کہ انہیں کبھی فالج کا دورہ پڑا ہی نہیں۔ جتنی جلدی یہ طریقہ علاج استعمال میں لایا جائے گا اتنے ہی بہتر نتائج مریض میں دیکھے جا سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے