اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

آخر کار ننھے وی لاگر شیراز کی وی لاگنگ کو خیر باد کہنے کی وجہ سامنے آگئی

20 May 2024
20 May 2024

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر انتہائی کم عرصے میں شہرت حاصل کرنے والے معروف ننھے وی لاگر شیراز کے والد نے اپنے بیٹے کی وی لاگنگ چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔

شیراز کے والد نے یوٹیوب چینل پر اپنا ویڈیو بیان جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ کسی کے لیے بھی اتنی زیادہ مقبولیت کے بعد وی لاگنگ چھوڑنا بہت مشکل ہے لیکن میرے لیے یہ مقبولیت بڑی کامیابی نہیں، ہماری کامیابی اُس وقت ہوگی کہ جب شیراز کی وجہ سے ہمارے گاؤں اور یہاں کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ شیراز کو انتہائی کم وقت میں بہت زیادہ شہرت ملی، پورے ملک کے لوگوں نے شیراز کو بہت پسند کیا اور سب شیراز کے وی لاگز دیکھنا چاہتے ہیں لیکن شیراز کی وی لاگنگ کو ختم کرنے کی کچھ وجوہات ہیں۔

شیراز کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا گاؤں کا سیدھا سادھا سا بچہ تھا، سب سے اچھے سے ملتا تھا، محبت کرتا تھا اور گاؤں میں رہ کر ہی وی لاگنگ کرتا تھا لیکن شہرت کی وجہ سے شیراز کے رویے میں تبدیلی آئی، اس شہرت کی وجہ سے ہم نے اُس شیراز کو کھو دیا جو سب سے پیار سے ملتا تھا اور سب کی عزت کرتا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ شہرت کے بعد سے شیراز گاؤں کے لوگوں سے پہلے کی طرح اچھے طریقے سے نہیں مل رہا تھا، اسی وجہ سے میں نے کچھ عرصے کے لیے شیراز کو وی لاگنگ سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ننھے وی لاگر کے والد نے کہا کہ میں اور ہمارے تمام گھر والے بھی کوشش کررہے ہیں کہ ہم اس عرصے میں شیراز کی معصومیت اور سادھے انداز کو واپس لائیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ وی لاگنگ چُھڑوانے کی دوسری وجہ تعلیم ہے کیونکہ شیراز وی لاگنگ کی وجہ سے اپنی پڑھائی پر بھی توجہ نہیں دے رہا تھا۔یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے علاقے سیاچن سے تعلق رکھنے والے کمسن وی لاگر 6 سالہ شیراز کی ویڈیوز چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے