اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کرغزستان سے مزید 175 طلبہ پاکستان پہنچ گئے

20 May 2024
20 May 2024

(لاہور نیوز) کرغزستان سے مزید 175 طلبہ پاکستان پہنچ گئے، لاہور ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے طلبہ کا استقبال کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ طلبہ خوفزدہ ہیں، انہیں ہر طرح کی تسلی دی ہے، کرغزستان کی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں، کرغزستان حکومت سے بات کریں گے کہ وہ بچوں کی سکیورٹی بہتر بنائیں تاکہ وہ تعلیم مکمل کر سکیں۔

دوسری جانب کرغزستان سے آنے والے طلبہ نے کہا کہ وہاں پر حالات بہت خراب ہیں، حکومتی سطح پر طلبہ کے لئے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کئے گئے، وہاں روزانہ کی بنیاد پر بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کرغزستان سے اب تک 4 پروازوں کے ذریعے ساڑھے چھ سو سے زائد طلبہ پاکستان پہنچ چکے ہیں، ایک پرواز اسلام آباد جبکہ تین پروازیں لاہور ایئرپورٹ پہنچیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے