20 May 2024
(لاہور نیوز) ہیٹ ویو کے خطرے کے باعث پی ڈی ایم اے پنجاب نے متعلقہ اداروں کو گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ صحت کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنیکی ہدایت کر دی، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ 21 سے 27 مئی کے دوران پنجاب میں شدید ہیٹ کا خدشہ ہے، پنجاب کے میدانی علاقے، خاص طور پر جنوبی پنجاب کے اضلاع گرمی کی شدید لپیٹ میں آنے کا خطرہ ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔