اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

موسمیاتی تغیر کا انسان کے دماغ پر کیا اثر ہوتا ہے؟ماہرین کی تحقیق سامنے آگئی

18 May 2024
18 May 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ موسمیاتی تغیر فالج، مائیگرین، الزائمرز، مرگی اور ملٹیپل سلیروسس جیسی دماغی کیفیات کو مزید بدتر کرنے کے خطرات رکھتا ہے۔

تحقیق میں محققین نے موسمیاتی تغیر کے ممکنہ اثرات کے متعدد اعصابی کیفیات سے تعلق کو واضح کیا،تحقیق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ موسم کے دماغ کی کچھ کیفیات بالخصوص فالج اور اعصابی نظام کے انفیکشنز پر اثرات کے متعلق ثبوت واضح ہیں۔

تحقیق کے لیے محققین نے 1968 سے 2023 تک شائع ہونے والے 332 مطالعوں سے حاصل شدہ ڈیٹا کا جائزہ لیا۔تحقیق میں محققین  کا کہنا تھا کہ موسمیاتی بدلاؤ جن کے اثرات دماغی بیماریوں پر دیکھے گئے ان میں درجہ حرارت کی انتہائیں (کم اور زیادہ دونوں) اور دن بھر میں درجہ حرارت میں زیادہ تبدیلی (بالخصوص جب یہ پیمائشیں موسمیاتی اعتبار سے غیر معمولی تھیں) شامل تھیں۔

محققین نے بتایا کہ بلند درجہ حرارت یا ہیٹ ویوز کے دوران فالج کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔دریں اثنا ڈیمینشیا میں مبتلا افراد ہیٹ اسٹروک یا ہائپو تھرمیا جیسی درجہ حرارت سے متعلقہ کیفیات کے حوالے سے زیادہ حساس پائے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے