اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا بوسیدہ نظام، 9 ڈسکوز کوٹے سے کم بجلی لینے پر مجبور

18 May 2024
18 May 2024

(ذیشان یوسفزئی) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بوسیدہ نظام کی وجہ سے 9 ڈسکوز کوٹے سے کم بجلی لینے پر مجبور ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق 9 ڈسکوز 1400 میگا واٹ سے زائد بجلی ضائع کر رہی ہیں، 9 ڈسکوز کو 16 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی فراہم کی جاتی ہے جبکہ تقسیم کار کمپنیاں 16 ہزار کے بجائے ساڑھے 14 ہزار میگاواٹ تک بجلی وصول کرتی ہیں۔

9 تقسیم کار کمپنیوں کی کل ڈیمانڈ 1700 میگاواٹ سے زائد ہے، تقسیم کار کمپنیاں کوٹے کے مطابق بجلی وصول کریں تو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کم ہو سکتی ہے، تقسیم کار کمپنیوں کو مجموعی طور پر ساڑھے 24 سو میگاواٹ تک کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈسکوز کا سسٹم بہتر ہو تو شارٹ فال صرف ہزار میگاواٹ تک ہو سکتا ہے، کوٹے سے کم بجلی وصول کرنے میں کیسکو اور میپکو سب سے آگے ہے جبکہ کم کوٹہ وصول کرنے والی تقسیم کار کمپنیوں میں آئیسکو شامل نہیں ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے