اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

خیبرپختونخوا حکومت وہی کرے گی جو وفاق کہے گا: رانا ثناء اللہ

18 May 2024
18 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت وہی کرے گی جو وفاق کہے گا۔

اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا تیس مار خان ہے، علی امین گنڈا پور ہوائی فائرنگ کر رہا ہے کرنا کچھ بھی نہیں، کے پی حکومت وہی کرے گی جو وفاق کہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی سے اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو کرے ہم نے کب روکا ہے، پی ٹی آئی کا جھگڑا شروع سے ہی اسٹیبلشمنٹ سے ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتی تھی، جب ان کا اسٹیبلشمنٹ نے ساتھ نہ دیا تو کہنے لگے کہ میر جعفر اور میر صادق ہیں، پی ٹی آئی کا جھگڑا یہی ہے اسٹیبلشمنٹ ملکی نظام و سیاست میں مداخلت کرے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی تصویر دیکھ کر لگ رہا ہے جیل میں سب کچھ مل رہا، ممنوعہ چیز بھی مل رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے