18 May 2024
(لاہور نیوز) بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ٹرانسمیشن لائنز منصوبے میں بڑی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔
این ٹی ڈی سی نے ٹرانسمیشن سسٹم ایکسپینشن پلان نیپرا میں جمع کروا دیا جس کے مطابق این ٹی ڈی سی آئندہ 10 سالوں میں ٹرانسمیشن سسٹم پر 2 ہزار 4 سو 43 ارب روپے خرچ کرے گی۔
نئی ٹرانسمیشن لائنز منصوبے میں بڑے گرڈ سٹیشنز اور وولٹیج کنٹرول سسٹم کے منصوبے شامل ہیں جبکہ بجلی کی ترسیل کے پانچ نئے منصوبوں پر ایک ہزار پانچ سو 50 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔
ٹرانسمیشن لائنز کے 7 جاری منصوبوں پر 8 سو 92 ارب روپے وصول کیے جائیں گے، نیپرا کی منظوری کے بعد سرمایہ کاری کی رقم مرحلہ وار صارفین سے وصول کی جائے گی جبکہ ہر منصوبے کی تکمیل پر اس کی لاگت ٹیرف میں شامل کی جائے گی۔