17 May 2024
(لاہور نیوز) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 24 مئی تک توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کو جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان ٹاؤن کو جلانے کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے سابق وزیر اعظم کی عبوری ضمانت میں 24 مئی تک توسیع کر دی۔
بعد ازاں عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل سلمان صفدر کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کو یقینی بنانے کا حکم بھی دے دیا۔