اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کو تمام وسائل فراہم کرینگے: مریم نواز

17 May 2024
17 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کرائم کو ہر صورت میں ختم کرنا ہے جس کیلئے پولیس کو تمام وسائل فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایلیٹ پولیس ہیڈکوارٹرز کے کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں صوبہ بھر میں امن وامان سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی، ایڈیشنل آئی جی اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے امن وامان کی صورتحال کے بارے میں وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔

پولیس حکام نے تمام پولیس افسران کے بارے میں رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کی جس میں بتایا گیا کہ پولیس کیلئے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے جبکہ پولیس افسروں اور اہلکاروں کو جدید ٹیکنالوجی پر دسترس کیلئے ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

دوران اجلاس پولیس، پراسیکیوشن اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ میں بہتری کیلئے اقدامات پر پیشرفت اور ریپ کی سزا 10 سے 15 سال تک بڑھانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں گینگ ریپ، بچوں سے زیادتی اور گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات کے سدباب کے لئے مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پولیس کو کواڈ کاپٹر ڈرون اور دیگر جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے فنڈز کے اجرا کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پولیس کو پورے وسائل مہیا کریں گے، کرائم کو ہر صورت میں ختم کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے