اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہائپرٹینشن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

17 May 2024
17 May 2024

(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہائپرٹینشن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، پاکستان میں بھی یہ مرض خطرناک صورت اختیار کرنے لگا ہے۔

 ہائی بلڈ پریشر ایک خاموش قاتل ہے، دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک شخص ہائپرٹینشن کا شکار ہے، پاکستان کی 44 فیصد آبادی ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تقریباً 3 کروڑ 22 لاکھ افراد ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زیادہ تر مریض اس بیماری سے لا علم ہوتے ہیں اور یہ مرض ان کو دیگر کئی خطرناک بیماریوں میں مبتلا کرنے کا سبب بن جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق صحتمند افراد کا بلڈ پریشر 120/80 تک ہونا چاہیے، مسلسل 140/90 کی سطح کو ہائی بلڈ پریشر تسلیم کیا جاتا ہے، بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے کیلئے ضروری ہے باقاعدہ ورزش اور متوازن غذا کا استعمال کیا جائے اور نمک کی مقدار انتہائی کم رکھی جائے۔

ہائی بلڈ پریشر تیزی سے بڑھتی ہوئی بیماری ہے جو نہ صرف 45 سال سے زائد عمر کے افراد میں عام ہے بلکہ نوجوانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے