اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

طلبہ کو موٹرسائیکلوں کی فراہمی کی سکیم ماحولیاتی این او سی سے مشروط

17 May 2024
17 May 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے طلبہ کو موٹرسائیکلوں کی فراہمی کی سکیم ماحولیاتی این او سی سے مشروط کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں تدارک سموگ سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے حکومت پنجاب کی  جانب سے طلبہ کو موٹربائیکس کی فراہمی کی سکیم سے متعلق ریمارکس میں کہا کہ منصوبے سے قبل ماحولیاتی این اوسی نہ لینا فوجداری جرم ہے۔

عدالت نےحکومت پنجاب کی طلبہ میں موٹرسائیکلوں کی تقسیم کی سکیم کو ماحولیاتی این او سی سے مشروط کردیا۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آلودگی کامسئلہ سنگین ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت عالیہ نے شہر کےتمام پارکوں کو مکمل بحال اور محفوظ بنانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پارکوں کی بحالی اور محفوظ بنانے کےلئے جرمانے بھی کرنا پڑیں تو کئے جائیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے  ایل ڈی اے کو 7 سپورٹس کمپلیکسز کی بحالی اور درختوں کی کٹائی کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

بعدازاں عدالت نے بائیکس فراہمی کی سکیم سے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلی رپورٹ 27 مئی تک طلب کرلی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے