اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ: بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کیلئے رضا مند

16 May 2024
16 May 2024

(لاہورنیوز) ورلڈ کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے کی تصدیق کردی ہے۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کا میزبان پاکستان ہے جو اس سال نومبر دسمبر میں کراچی میں ہونا ہے، بھارتی بلائنڈ ٹیم نے سب سے پہلے پاکستان آنے کی حامی بھری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے سے 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کی راہ ہموار ہوگی۔

سید سلطان شاہ نے بتایا کہ اب تک ورلڈ کپ بلائنڈ ٹورنامنٹ میں بھارت سمیت 7 ممالک نے شرکت کی تصدیق کی ہے، ایونٹ میں بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، نیوزی لینڈ ،جنوبی افریقا، نیپال کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، ویسٹ انڈیز بلائنڈ ٹیم کی بھی شرکت کا امکان ہے۔سید سلطان شاہ کے مطابق ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے سندھ اور پنجاب حکومت کو خط لکھا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے میزبانی کی حامی بھی بھری ہے، ورلڈ بلائنڈ کپ کراچی میں کرائیں گے البتہ صوبائی وزیر  سپورٹس محمد بخش سے ملاقات میں مزید معاملات طے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے میزبانی سے معذرت کی تو پھر یہ ایونٹ پنجاب میں کرائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے