اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن، عوام کو ریلیف پہنچائیں گے: وزیراعظم

16 May 2024
16 May 2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ نواز کے ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے حکومتی معاشی پالیسیوں، بیرونی سرمایہ کاری اور سیاسی صورتحال پر ارکان کو اعتماد میں لیا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی، ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی قیادت میں ملکی معاشی استحکام کیلئے اقدامات اور سفارتی محاذ پر کامیابیوں پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا، اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، بیرونی سرمایہ کے فروغ اور سفارتی محاذ پر کامیابیوں کا سہرا پوری حکومتی ٹیم کو جاتا ہے، مجھے پورا اعتماد ہے کہ اگر یونہی محنت جاری رکھی تو پاکستان کے معاشی حالات انشاء اللہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچائیں، وزیراعظم نے وفاقی وزراء اور ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے