اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اگر کسی نے پراپرٹی کو ڈکلیئر نہیں کیا تو اسے ایشو بنانا چاہئے، محسن نقوی

16 May 2024
16 May 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے اگر کسی نے پراپرٹی کو ڈکلیئر نہیں کیا تو اسے ایشو بنانا چاہئے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا میری اہلیہ کی پراپرٹی 2017 سے تھی جس کوبیچ دیا گیا تھا، میری اہلیہ کی لندن میں بھی جائیداد ہے، پراپرٹی کو ڈکلیئر کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں پراپرٹی کا ذکر ہے، اگر کسی نے پراپرٹی کو ڈکلیئر نہیں کیا تو اسے ایشو بنانا چاہئے، بطور بزنس مین جہاں چاہوں گا بزنس کروں گا۔

محسن نقوی نے کہا میں دس سال پہلے پبلک آفس ہولڈر نہیں تھا، مجھ سے متعلق خاص تاثر دیا گیا جو زیادتی ہے، اگر کسی نے غیرقانونی طریقے سے پراپرٹی خریدی تو انویسٹی گیشن ہونی چاہئے، میری تمام جائیداد ڈکلیئرڈ ہے، اپنی جائیدادوں پر ٹیکس ادا کیا۔

انہوں نے کہا بہت سارے لوگوں کا نام نہیں آیا، اس سے لگتا ہے مخصوص لوگوں کو ٹارگٹ کیا گیا، بھارت کی ترقی کی ایک وجہ یہ ہے کہ وہ بزنس مین کو سپورٹ کرتے ہیں، پاکستان کا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں بزنس مین ذرا سی بھی ترقی کرتا ہے تو کہتے ہیں چور ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا اگر مذاکرات ہوں گے تو حکومت کے ساتھ ہی ہونگے، میرا نہیں خیال کسی اور کے ساتھ مذاکرات ہوں گے نا ہونے چاہئیں، علی امین گنڈا پور نے سیاسی بیان دیا ہے، اگر کوئی اس طرح سوچے گا تو پھر اسے ویسے ہی جواب دیا جائے گا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے امن و امان کی صورتحال پر ملاقات کی، اٹھارویں ترمیم کے بعد امن و امان صوبائی حکومتوں کا معاملہ ہے، آج آزاد کشمیر حکومت کو 23 ارب روپے مل گئے ہیں، بجلی چوری روکنے کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں، پاسپورٹ کے حوالے سے بھی درپیش مسائل کو حل کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے