16 May 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے ہونے والے ہمسفر میں صرف ایک خوبی دیکھنے کی خواہشمند ہیں۔
جنت مرزا نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے دلچسپ سوالات کا جواب دیا ہے۔
اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ وہ فی الحال ’سنگل‘ ہیں، ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ کا بتانا تھا کہ دنیا میں ان کا پسندیدہ مقام ’ناروے‘ ہے۔
جنت مرزا کے مطابق انہیں اپنے آپ میں رہنا پسند ہے، وہ بہت زیادہ سماجی تعلقات رکھنا پسند نہیں کرتیں۔
ایک مداح نے اداکارہ سے سوال پوچھا کہ ’آپ اپنے شوہر میں کونسی خوبیاں دیکھنا پسند کریں گی؟‘
اس سوال کے جواب میں معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے لکھا کہ ’میں بہت زیادہ کی ڈیمانڈ نہیں کرتی، بس میرا ہونے والا ہمسفر وفادار ہونا چاہیے۔‘