(لاہور نیوز) ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے ہربنس پورہ سے بچوں کیساتھ بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار کروا دیا۔
ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بچوں سے بدفعلی کرنے کی اطلاع موصول ہوئی، کالر نے بتایا کہ استاد کی جانب سے بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا ہے،بچوں کی عمر 8 اور 9 سال تھی۔
اتھارٹی ترجمان نے بتایا کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری پولیس کو موقع پر بھجوایا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے ملزم اور بچوں کے میڈیکل ٹیسٹ کروانے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن ہراسمنٹ، گھریلو تشدد، زبردستی شادی، تیزاب گردی سمیت خواتین کو درپیش تمام مسائل حل کرنے کے لیے 24 گھنٹے مصروفِ عمل ہے، خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں 15 پر کال کر کے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں۔