اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

یمنیٰ زیدی نے سرخ ساڑھی میں دلفریب اداؤں سے حسن کے جلوے بکھیر دیئے

16 May 2024
16 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سرخ ساڑھی میں دلکش اداؤں کے ساتھ حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔

بے شمار پاکستانی ڈراموں میں جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہیں  خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ تصاویر میں یمنیٰ زیدی نے سرخ پرنٹڈ ساڑھی پہن رکھی ہے جبکہ ساڑھی کے پلّو پر زرد، سرخ اور سفید سٹرپس پر دلکش پرنٹ نظر آرہا ہے۔

ساڑھی لک کو مزید حسین بناتے ہوئے یمنیٰ زیدی نے کانوں میں چھوٹے جھمکے پہنے جبکہ کلائیوں میں کانچ کی سیاہ چوڑیاں اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگارہی ہیں۔

فوٹو شوٹ کے دوران یمنیٰ زیدی بھرپور دلکشی کے ساتھ ادائیں دکھا رہی ہیں جبکہ چہرے پر سجائی گئی ہلکی مسکراہٹ ان کے مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا رہی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے