15 May 2024
(لاہور نیوز)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان ٹیم کو آئر لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔
چیئرمین پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، آپ نے ثابت کیا کہ آپ کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے، امید ہے پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف بھی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئر لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی، گرین شرٹس نے تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔