14 May 2024
(ویب ڈیسک) ڈیفنس پی آر یو کی کارروائی، جواں سال لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
دوران پٹرولنگ خواتین نے پولیس ریسپانس یونٹ کو ہراسمنٹ کی اطلاع دی ۔ترجمان ڈولفن کے مطابق پی آر یو ٹیم فوراَ ریسپانس کرتے ہوئے ڈیفنس XX بلاک پہنچی تو ملزمان نے ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔
ڈولفن ٹیم نے گرفتار اوباش ملزمان کو تھانہ ڈیفنس اے کے حوالے کر دیا۔ لڑکیوں نے پولیس ریسپانس یونٹ کے بروقت ریسپانس پر شکریہ ادا کیا۔
ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا نے بروقت ریسپانس کرنے پر پوری ٹیم کو شاباش دی۔ایس پی ڈولفن کے مطابق بچوں ،خواتین کو ہراساں کرنے والوں کیخلاف ڈولفن سکواڈ زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔