اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا

14 May 2024
14 May 2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ اور ماڈل میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرا نے خوبصورت تصاویر پر مشتمل پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں یتیم بچوں کے ہمراہ یادگار لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

گلابی حسین جوڑے میں ملبوس اداکارہ کے چہرے پر خوشی اور اطمینان دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ وہ خاص دن کسی خاص جگہ موجود ہیں جس کا ذکر انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں بھی کرڈالا۔

اداکارہ نے طویل نوٹ لکھتے ہوئے بتایا کہ اس سال میں نے اپنی سالگرہ لاہور کے ایک یتیم خانے میں ننھے، معصوم فرشتوں کے ساتھ گزارنے کا انتخاب کیا ہے۔

میرا کا کہنا تھا کہ میں نے ان یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے چھوٹے چھوٹے تحائف خریدے جس کے لیے تمام بچے بہت پرجوش اور شکر گزار تھے۔

یہ پورا تجربہ دل کو انتہائی گرما دینے والا اور روح افزا تھا، خاص طور پر ان چھوٹے یتیم یا لاوارث بچوں کے چہروں پر پھیلی مسکراہٹ کو دیکھ کر۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے