اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

بچوں میں نیند کی کمی سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں؟جانئے

12 May 2024
12 May 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ بچے جو دیگر بچوں کے مقابلے میں معمول کی نیند کم لیتے ہیں ان کے ابتدائی لڑکپن میں سائیکوسس میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ سائیکوسس ایک ایسی ذہنی کیفیت ہوتی ہے جس میں انسان کا حقیقت سے تعلق ٹوٹ جاتا ہے اور حقیقت کو پہچاننے میں مشکل ہوتی ہے اور بعض اوقات ایسی چیزیں دِکھائی اور سنائی دیتی ہیں جو عام انسان کے مشاہدے میں نہیں ہوتی۔

محققین نے 6  ماہ سے 7 سال کے درمیان بچوں کے نیند کے دورانیے کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا،تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ بچے جو مستقل بنیادوں پر چند گھنٹوں کی نیند لیتے ہیں ان میں بھرپور نیند لینے والوں کے مقابلے میں ابتدائی لڑکپن میں سائیکوٹک مسائل میں مبتلا ہونے کے امکانات دُگنے ہوتے ہیں جبکہ سائیکوٹک دورے پڑنے کے امکانات تقریباً چار گُنا زیادہ ہوتے ہیں۔

تحقیق کی سربراہ کا کہنا تھا کہ بچوں کا بچپن میں نیند کے مسائل سے گزرنا ایک عام سی بات ہے لیکن یہ بات جاننا اہم ہے کہ کب بچے کو مدد کی ضرورت ہوسکتی ہے؟انہوں نے کہا کہ بعض اوقات نیند کے سبب مستقل اور دائمی مسائل ہو سکتے ہیں اور یہ وہ چیز ہے جہاں لڑکپن میں نفسیاتی بیماری سے تعلق دیکھا جاسکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے