12 May 2024
(لاہور نیوز) پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان ویمنز ٹیم کو شکست دے دی۔
انگلینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 53 رنز سے ہرایا، پاکستانی ٹیم 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 110 رنز بنا سکی۔
سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بالترتیب 17 اور 19 مئی کو نارتھمپٹن اور لیڈز میں کھیلا جائے گا۔
اس کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ ویمنز کا مقابلہ کرے گی، جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کا حصہ ہے، جو 23 سے 29 مئی تک ڈربی، ٹاؤنٹن اور چیمس فورڈ میں کھیلی جائے گی۔