11 May 2024
(ویب ڈیسک) آئرلینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست پر سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر انفرادی ریکارڈز کو ترجیح دینے کا الزام عائد کردیا۔
رپورٹ کےمطابق یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ دیکھ رہا ہوں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی ذاتی اہداف کو ترجیح دے رہے ہیں، جس کا ٹیم کو نقصان اُٹھانا پڑرہا ہے، ٹیم انتظامیہ جلد اسکی نشاندہی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے تو ہی نتائج سامنے آئیں گے، کھلاڑیوں کو ٹیم کے بارے میں سوچنا پڑے گا ورنہ مسلسل شکست ہوتی رہے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم کو آئرلینڈ نے 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار گرین شرٹس کیخلاف ٹی20 فارمیٹ میں تاریخی فتح حاصل کی ہے۔