اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جاپان نے پاکستان کو شکست دے کر سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

11 May 2024
11 May 2024

(لاہورنیوز) جاپان نے پاکستان کو شکست دے کر سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔

ٹورنامنٹ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر ہوگیا، جس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے جاپان نے پاکستان کو 4-1 سے شکست دے دی۔فائنل میچ کے پہلے کوارٹر میں جاپانی کھلاڑی تاناکا سیرن نے میچ کے 12 ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو سبقت دلائی اور پہلے کوارٹر کے اختتام تک یہی سکور رہا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے کوارٹر کے درمیان کڑا مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر حملوں کی کوشش کی لیکن گول کرنے میں ناکام رہے۔تیسرے کوارٹر کے آغاز میں پاکستان نے میچ میں پہلا گول کیا، احمد اعجاز نے میچ کے 34ویں منٹ میں فیلڈ گول کرکے سکور 1-1 سے برابر کیا۔

اس کے تین منٹ بعد ہی 37ویں منٹ میں عبدالرحمان نے فیلڈ گول کے ذریعے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا کر ٹیم کو 1-2 کی برتر دلادی اور اسی سکور پر تیسرے کوارٹر کا اختتام ہوا۔چابانی ٹیم نے چوتھے کوارٹر کے آغاز پرہی پاکستان کے خلاف گول کرکے میچ 2-2سے برابر کردیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے