اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گندم کی سرکاری خریداری نہ ہونے پر کسانوں کا 16 مئی کو دھرنا دینے کا اعلان

11 May 2024
11 May 2024

(لاہور نیوز) گندم کی سرکاری خریداری نہ ہونے پر کسانوں نے سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا۔

کسان 16 مئی کو وزیراعلیٰ آفس کے باہر دھرنا دیں گے، دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کریں گے۔

کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا محکمہ خوراک جو کسانوں کے تحفظ کیلئے بنایا گیا اسے ختم کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سوچ بچار کے بعد سرکار نے گندم خریدنے سے انکار کر دیا، ذرائع کے مطابق باردانہ کی ایک لاکھ 19 ہزار درخواستیں کسانوں کو واپس کر دی گئیں، نئی پالیسی کے تحت گندم کی خریداری میں محکمہ خوراک کا کردار بھی ختم ہو گیا، اب پرائیویٹ سیکٹر کسانوں سے براہ راست گندم خریدے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے محکمہ خوراک اس وقت سالانہ 400 ارب روپے کا بوجھ برداشت کر رہا ہے، نئی پالیسی کے تحت چاروں صوبوں میں گندم کے یکساں نرخ مقرر کئے جانے کی تجویز دی گئی ہے، پہلےمرحلے میں گندم کی خریداری کے حوالے سے دو سال تک نئی پالیسی پر عمل ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے