اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

باردانہ کی فراہمی بند ہونے کا معاملہ، کسانوں کی بڑے احتجاج کی خفیہ تیاریاں شروع

11 May 2024
11 May 2024

(لاہور نیوز) باردانہ کی فراہمی اور گندم کی خریداری مبینہ بند ہونے کے معاملے پر کسانوں نے ممکنہ فیصلے کے خلاف بڑے احتجاج کی خفیہ تیاریاں شروع کر دیں۔

گندم کی سرکاری سطح پر خریداری نہ کرنے کے خلاف کسان تنظیموں میں اضطراب پیدا ہو گیا، کسانوں نے اس بار احتجاج کو مؤثر بنانے کیلئے بڑی حکمت عملی شروع کر دی، ذرائع کے مطابق کسان تنظیموں نے بغیر پیشگی اطلاع کے اگلے ہفتے احتجاج کا پلان بنا لیا۔

کسان اتحاد پاکستان نے دیگر کسان تنظیموں سے روابط تیز کر دیئے ہیں، کسانوں کی بڑی تعداد پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیلئے آئے گی، کسان تنظیموں کے ضلعی عہدیداروں کو اسمبلی پہنچانے کی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں۔

قبل ازیں کسانوں کی جانب سے احتجاج کا پیشگی اعلان کرنے کی وجہ سے کسانوں کا لاہور میں داخلہ روکا جاتا رہا،ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج سے قبل گرفتاریوں سے بھی احتجاج کی شدت کم کی گئی، ہر بار حکومت چال چلتی رہی، اس بار اسے ایسا موقع نہیں دیا جائے گا۔

گندم کی عدم خریداری پر مرکزی صدر کسان اتحاد میاں عمیر مسعود نے لاہور نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ حکومتی فیصلے نے کسانوں کو تباہ حال اور مایوس کر دیا ہے، آئندہ برس کسان اتنے زیادہ اخراجات کر کے گندم کاشت نہیں کریں گے۔

میاں عمیر مسعود کا کہنا ہے کہ احتجاج کے روز گندم کی ٹرالیاں اسمبلی کے دروازے پر اَن لوڈ ہوں گی، انہوں نے احتجاج کی حتمی تاریخ بتانے سے انکار کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے