اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بولڈ فوٹو شوٹ، آمنہ الیاس کو ایک بار پھر تنقید کا سامنا

11 May 2024
11 May 2024

(ویب ڈیسک) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کو ایک بار پھر بولڈ فوٹو شوٹ پر تنقید کا سامنا ہے، جس کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر کمنٹ سیکشن بند کردیا۔

آمنہ الیاس نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں ٹاپ لیس دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر میں ماڈل و اداکارہ نے ٹاپ کو پھولوں کے گلدستے سے ڈھانپ رکھا ہے، جس وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ماڈل کی جانب سے اپنے جسم کے اوپر کے حصے کو پھولوں سے ڈھانپنے کے انداز پر سوشل میڈیا صارفین نے اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان پر عریانی پھیلانے کا الزام بھی لگایا جبکہ انہیں اس طرح کی تصاویر شیئر کرنے پر شرم دلانے کی کوشش کی۔

زیادہ تر صارفین نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ آمنہ الیاس ہمیشہ اس طرح کے بولڈ فوٹو شوٹ کرواتی ہیں اور وہ مغربی و بھارتی انداز کو کاپی کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ سیکشن کو محدود کردیا، جس کے بعد عام صارفین ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرنے سے محروم ہوگئے۔

اداکارہ کی بولڈ تصاویر کو دوسرے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے آمنہ الیاس کو تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم بعض صارفین نے اداکارہ کی تصاویر کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں خوبصورت بھی قرار دیا۔

مذکورہ بولڈ فوٹو شوٹ سے قبل بھی آمنہ الیاس کو متعدد بار تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

 

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے