10 May 2024
(ویب ڈیسک) علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقے میں گھر میں سلنڈر دھماکے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن میں قائم ہاسٹل میں گیس دھماکے کے نتیجے میں گھر میں آگ لگی جس پر فائر بریگیڈ حکام نے قابو پایا جبکہ ریسکیو 1122 کے امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
ہسپتال منتقلی پر ڈاکٹر نے 60 سالہ سرفراز کی موت کی تصدیق کر دی جبکہ دوسرے زخمی کی شناخت 30 سالہ شبیر کے نام سے ہوئی۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور بتایا کہ لیکج کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گئی تھی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا اور اطراف کے گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔