اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ویپس استعمال کرنے والے افراد کیلئے بری خبر،ماہرین نے خبردار کردیا

10 May 2024
10 May 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہےکہ ویپس کے لیے استعمال کیے جانے والے کیمیکلز گرم ہونے کے بعدشدید زہریلے مرکبات ثابت ہوسکتے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق ماہرین کا اپنی جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہ ویپنگ آلات مائع فلیور کو بلند درجہ حرارت پر گرم کرتے ہیں تاکہ فلیور کو بخارات میں تبدیل ہوکر سانس کے ذریعے اندر لے جایا جاسکے۔ ان بخارات میں ویجیٹیبل گلیسرین، پروپائلین گلائکول، نیکوٹین اور فلیورنگ سمیت کئی کیمیکل  شامل ہوتے ہیں جو مختلف مقداروں میں ملے ہوتے ہیں۔

ماضی کے مطالعوں میں بتایا جا چکا ہے کہ پھلوں کے ذائقے والے کچھ ویپس (جیسے کہ اسٹرابیری، تربوز اور بلیو بیری) تپش کے اس عمل کی وجہ سے وولیٹائل کاربونائلز نامی خطرناک مرکبات پیدا کرتے ہیں۔یہ مرکبات کرونک آبسٹرکٹیو پلمونری ڈیزیز (سی او پی ڈی) قلبی مرض اور کینسر کی بیماری جیسے صحت کے مسائل کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

دنیا بھرمیں ہزاروں قسم کے ویپس ہیں جن میں کئی کیمیکل استعمال کیے جاتے ہیں اور ہر برانڈ اور فلیور کے زہریلے ہونے کو پرکھنے کے لیے دہائیوں کا وقت لگ سکتا ہے۔البتہ اس تحقیق میں محققین نے 180 ویپ ذائقوں کی کیمیائی ترکیب کا تجزیہ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا اور دیکھا کہ گرم ہونے پر یہ کیسے تحلیل ہوتے ہیں؟

تحقیق میں بتایا گیا کہ ان ویپس نے 127 شدید زہریلے کیمیکل، 153 صحت کے لیے خطرناک کیمیکل اور 225 جسم میں سوزش کرنے والے کیمیکل بنائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے