اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سینئر اداکارمحمدنورالحسن کی 'سلطان صلاح الدین ایوبی'سیریز کی شوٹنگ،تصاویر وائرل

10 May 2024
10 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محمد نورالحسن نے اسلامی تاریخی پر بننے والی پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ سیریز ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کی شوٹنگ کی ویڈیوز شیئر کردیں۔

پاکستان کی انصاری فلمز اور ترکیہ کی ایکلی فلمز کی پروڈکشن میں بننے والی سیریز ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کی اردو زبان میں نشریات کا آغاز ہوچکا ہے،اس سیریز کی پہلی قسط رواں ماہ 6 مئی کو نشر کی گئی۔سیریز کی نشریات کا آغاز ہوتے ہی پاکستان کے سینئر اداکار محمد نورالحسن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی چند ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی ہیں جوکہ ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بنائی گئیں۔

محمد نورالحسن نے مداحوں کو سیریز کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے سیٹ دکھائے اور ساتھ ہی سیریز کی وہ مسجد بھی دکھائی جوکہ اب حقیقی مسجد میں تبدیل ہوچکی ہے۔اداکار نے سیریز میں استعمال ہونے والے برتن، ہتھیار، گھوڑے اور خیمے بھی مداحوں کو دکھائے اور اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا۔

ایک تصویر میں محمد نورالحسن کو سیریز میں سلطان صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار اغور غنيش کے ہمراہ بھی دیکھا گیا۔واضح رہے کہ دسمبر 2021 میں پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ سیریز ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کو بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اعلان کے تقریباً تین سال بعد اس سیریز کی نشریات کا آغاز ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے