اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر لاہور میں سڑکوں پر ٹریفک آگاہی کے سائن بورڈز کم پڑ گئے

10 May 2024
10 May 2024

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں سڑکوں پر ٹریفک آگاہی کے سائن بورڈز کم پڑ گئے، شہر کے مختلف مقامات پر 654 سائن بورڈز کی ضرورت ہے۔

ٹریفک روانی ہموار کرنے اور شہریوں کو آگاہی دینے کا منصوبہ فائلوں میں بند پڑا ہے، ٹیپا کا شہر میں نئے سائن بورڈز کی تنصیب کا منصوبہ التوا کا شکار ہو گیا، بیشتر مقامات پر سائن بورڈز نہ ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹیپا نے شہر کے دس ٹریفک سرکلز میں 654 سائن بورڈز لگانے کا فیصلہ کیا، ون وے، نو پارکنگ اور خطرناک یوٹرن سے متعلق سائن بورڈز لگائے جانے تھے، ٹیپا نے سائن بورڈ کی تیاری اور تنصیب کیلئے تین کروڑ 30 لاکھ روپے کا تخمینہ تیار کیا، پنجاب حکومت کی جانب سے نئے ٹریفک سائن بورڈز کی تنصیب کے لئے فنڈز جاری نہ ہو سکے۔

شہر میں نئے سائن بورڈز کی تنصیب کا کام ایک ماہ میں مکمل کیا جانا تھا، منصوبے کی منظوری کو دو ماہ گزر گئے مگر کام کا آغاز نہ ہو سکا۔

ٹیپا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے بورڈز کی تنصیب کیلئے ایل ڈی اے کو بجٹ مختص کرنے کی استدعا کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے