(لاہورنیوز) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.39 فیصد کمی ہو گئی، مہنگائی کی مجموعی شرح 22.32 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں 13 اشیا کی قیمتوں میں کمی ، 12 میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 26 اشیا کی قیمتیں مستحکم ہوگئیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق پیاز کی فی کلو قیمت میں 30 روپے تک کی کمی ہوئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 80 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 82 روپے تک سستا ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 114 روپے تک سستا ہوا، لہسن فی کلو9روپے اور چاول ٹوٹا باسمتی 2 روپے سستا ہوا، چینی فی کلو 69 پیسے اور دال مسور 85 پیسے تک سستی ہوئی، کیلے کی قیمت میں 3 روپے فی درجن کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 14 روپے فی کلو تک مہنگے ہوئے، انڈے فی درجن 12 روپے تک مہنگے ہوئے، 5 لٹر برانڈڈ کوکنگ آئل کی قیمت 24 روپے، آلو فی کلو 4 روپے اور دال چنا 2 روپے تک مہنگی ہوئی۔