اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر آصف زرداری سے آذربائیجان کے وزیر ماحولیات مختار بابائیف کی ملاقات

10 May 2024
10 May 2024

(ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری سے آذربائیجان کے وزیر ماحولیات اور قدرتی وسائل مختار بابائیف نے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا، آصف علی زرداری نے کہا کہ ماحول دوست ٹیکنالوجی اپنانے، شجرکاری کو فروغ دینے اور گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج کم کرنا ہو گا، گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی سے گلیشیئرز متاثر ہو رہے ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی پانی کی قلت کا باعث بھی بن رہی ہے، ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے، منفی اثرات کم کرنے کیلئے عالمی تعاون درکار ہے، صدر مملکت نے آذربائیجان کو کوپ 29 کانفرنس کی میزبانی حاصل کرنے پر مبارک دی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کوپ 29 سے ترقی پذیر ممالک کو مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، پاکستان نے لاکھوں ہیکٹرز پر مینگروو جنگلات لگائے ہیں، مینگرووز سے پاکستان کو کاربن کریڈٹ حاصل کرنے ، ماحولیاتی تحفظ میں مدد ملے گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ مشترکہ مفاد کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

اس موقع پر مختار بابائیف نے سیاحت اور ثقافت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، آذربائیجان کے وزیر ماحولیات نے نومبر 2024 میں کوپ 29 کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔

صدر مملکت نے کوپ 29 کانفرنس کی کامیاب میزبانی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے کہ آذربائیجان ماحولیاتی اعتبار سے ترقی پذیر ممالک کے مفادات کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے