اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی: ڈی سی

10 May 2024
10 May 2024

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے کہا ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے سموگ کے تدارک اور احتیاطی تدابیر کے تحت گندم سمیت فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام شروع کردی،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے اس حوالے سے  اسسٹنٹ کمشنرز کو ہائی الرٹ کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ زراعت اور محکمہ ماحولیات سموگ کے خلاف مشترکہ اور جامع لائحہ عمل اپنارہے ہیں،ضلع بھر کے لمبرداروں کے ساتھ تحصیل کی سطح پر کنونشن منعقد کیا جارہا ہے،لمبرداروں کی مدد سے کسانوں کو فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے پر قائل کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مساجد اور پنچائیت کی مدد سے سموگ کے خلاف آگاہی دی جا رہی ہے،دوسرے مرحلے میں فصلیں جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،عوام سے گزارش ہے فصلوں کے علاوہ کوڑا کرکٹ کو بھی آگ مت لگائیں۔

ڈی سی لاہو رنے مزید کہا کہ سموگ کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ٹھوس اقدامات بھی کریں گے،حکومت پنجاب کی طرف سے پلاسٹک شاپنگ بیگ پر پابندی پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے