اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نتاشا علی نے بابر اعظم کو ’’ناکام بھائی‘‘ کا کردار دے دیا

10 May 2024
10 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ نتاشا علی نے کہا ہے کہ وہ اپنی فلم میں کپتان بابراعظم کو ناکام بھائی کا کردار دیں گی۔

حال ہی میں نتاشا علی نے فلم سٹار بابر علی کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

ایک سیگمنٹ کے دوران پروگرام کے میزبان رمیز راجہ نے سکرین پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں کی تصاویر دکھائیں اور نتاشا علی سے پوچھا کہ اگر وہ اپنی فلم بنائیں گی تو کس کرکٹر کو کون سا کردار دیں گی۔

نتاشا علی نے کہا کہ میں حارث رؤف کو اپنی فلم کا ہیرو بناؤں گی جبکہ کپتان بابراعظم کو فلم میں ناکام بھائی کا کردار دوں گی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں اپنی فلم میں محمد رضوان کو وِلن کا کردار دوں گی اور افتخار احمد کے لیے والد کا کردار ہوگا۔

اُنہوں نے اپنی فلم کی مزید کاسٹ بتاتے ہوئے کہا کہ میں شاہین شاہ آفریدی کو مزاحیہ کردار کے لیے منتخب کروں گی۔

نتاشا علی کی کاسٹ سُن کر رمیز راجہ نے کہا کہ محمد رضوان وِلن نہیں لگتے جس پر اداکارہ نے کہا کہ شاید وہ تصویر میں وِلن لگ رہے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وِلن خوبصورت بھی ہوتے ہیں، اداکار بابرعلی کی مثال ہی لے لیں، یہ پُرکشش ہیں لیکن انہوں نے کئی بار وِلن کا کردار بھی ادا کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے