10 May 2024
(ویب ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں زائد نرخوں میں پھلوں کی فروخت جاری، پھل سرکاری نرخوں میں فروخت نہ ہونےکی وجہ سے شہری پریشان ہیں ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں من مانی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔ سیب کی سرکاری قیمت290 مگر400روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔کیلا 135 کے برعکس 180روپے درجن، کیلا درجہ دوم 90 کی بجائے 130 روپے درجن فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح امردو 150 کی بجائے 200 روپے کلو، خربوزہ 80 کی بجائے 130روپے کلو، پپیتا 150 کی بجائے 220روپے کلو،سٹرابری 100 کی بجائے 150روپےکلو، لوکاٹ 150 کی بجائے 250روپے اورکھجورایرانی 450 کی بجائے 520روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔